سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں، امام کعبہ

 لاہور:  امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے کہا ہے سعودی عرب اورپاکستان یک جان دو قالب ہیں۔

امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے قائم مقام گورنر پنجاب پرویزالٰہی سے ملاقات کے دوران کہا کہ سعودی ولی عہدکی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام لایاہوں، سعودی عرب کا ہر فرد پاکستان سے تعلقات کوقدر سے دیکھتاہے۔سعودی عرب امت مسلمہ میں پاکستان کے کردار کو قابل قدر سمجھتا ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا سعودی ولی عہد نے پاکستان کا تاریخی دورہ کیا، امام کعبہ مسلمانوں میں بھائی چارے کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔

چوہدری پرویزالٰہی نے مزیدکہاکہ ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کاکردار ناقابل فراموش ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلیے پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ مسلم ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کیا ، ہر پاکستانی سعودی عرب کی مقدس سرزمین کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے ، سعودی ولی عہد کے دورے میں مختلف معاہدوں پردستخط ہوئے، شہزادہ محمدبن سلمان کی پاکستان کیلئے محبت قابل تحسین، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی قیمتی زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔

قبل ازیں صوبائی وزیراوقاف پیرسعیدالحسن شاہ نے امام کعبہ کا پرتپاک استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی،اس موقعہ پر پاک سعودی تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا، دریں اثنا امام کعبہ نے صوبائی وزیر کوقرآن پاک کا نایاب نسخہ اور شیلڈ دی جبکہ صوبائی وزیرنے امام کعبہ قالین اور شیلڈ کے تحائف پیش کئے، سیکر ٹری اوقاف ذوالفقار علی گھمن اور طاہر اشرفی سمیت محکمہ اوقاف کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے،امام کعبہ نے بادشاہی مسجد لاہورمیں نمازمغرب پڑھائی، امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی نے جامعہ اشرفیہ مسجد میں نماز عشاء پڑھائی،اس موقع پر سکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کئے گے تھے۔

ادھر امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی نے مرکز اہلحدیث میں پیغام قرآن ٹی وی کے افتتاح پر کہاکہ اسلام مساوات ،رواداری اور امن کا علمبردار ہے، دین میں غلو اور شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستانی، قوم فوج اور حکومت کو دہشتگردی کی لعنت پر قابو پانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،امام کعبہ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دوقالب ہیں، علماء کو نفرتیں ختم کرکے بھائی چارے کی فضا کیلیے کردار ادا کرنا،مسلکی اور فرقہ وارانہ اختلافات ختم کرکے متحد ہو نا ہو گا۔

اسپیشل رپورٹرکے مطابق آئی جی کیپٹن(ر)عارف نواز خان کی ہدایت پر امامِ کعبہ کے لاہور کے دوروزہ دورے کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے تمام پولیس افسران و اہلکار وں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

The post سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں، امام کعبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ImQQfH
via IFTTT
TAG

عن الكاتب :

Blogger Keliy Urdu Theme Banwany Keliy Contact Karin

No comments

Post a Comment

Name

Email *

Message *