دورۂ سری لنکا کیلیے پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کا اعلان

 لاہور: پی سی بی نے دورۂ سری لنکا کیلیے انڈر 19 ٹیم کا اعلان کردیا۔

دورۂ سری لنکا کیلیے روحیل نذیر کو قیادت سونپی گئی جبکہ محمد طحہ کو نائب مقرر کیاگیا ہے، دیگرکھلاڑیوں میں عباس آفریدی، اختر شاہ ، باسط علی، حیدر علی، خیام خان، محمد حارث، محمد جنید، محمد وسیم، نیاز خان، صائم ایوب، شیراز خان، سلیمان شفقت اور قاسم اکرم شامل ہیں،امیرعلی، عرفان نیازی، محمد عامر، نادر شاہ اور سید نذیر کو ریزرو میں رکھاگیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ میں اعظم خان کو کوچ کم منیجر کی ذمہ داری ملی، محتشم رشید معاون کوچ کے  فرائض نبھائیں گے، فہیم شاہ فزیو، صبوراحمد ٹرینراور عثمان ہاشمی اینالسٹ کے طور پر کولمبو جائیں گے۔

پاکستان انڈر19 ٹیم سری لنکا میں میزبان سے 2 چار روزہ کے بعد تین ایک روزہ میچز میں بھی نبرد آزما ہوگی، پہلا چار روزہ مقابلہ 3 سے 6 مئی تک گال میں شیڈول ہے، دوسرا میچ ہمبنٹوٹا میں 9 سے 12 مئی تک ہوگا، ٹور کے ابتدائی 2ون ڈے میچز اسی مقام پر بالترتیب 15 اور17 مئی کو ہونے ہیں، سیریز کا اختتامی معرکہ گال میں 20 مئی کو ہوگا،قومی ٹیم 30 اپریل کو کولمبو کیلیے اڑان بھرے گی۔

 

The post دورۂ سری لنکا کیلیے پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GjQbIx
via IFTTT
TAG

عن الكاتب :

Blogger Keliy Urdu Theme Banwany Keliy Contact Karin

No comments

Post a Comment

Name

Email *

Message *